دجال سعودیہ کو کیسے فتح کرے گا؟


یہ آل سعود خاندان کے ترجمان " ترکی الشیخ" ہیں. آپ ان کے ٹویٹر پر دیکھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ یہ کیسے اسلام میں حرام قرار دیے گئے گانے باجوں اور میوزک کے سامان کی فخریہ پروموشن کر رہا ہے.


ترکی الشیخ کو ولی عہد "محمد بن سلمان" نے سعودیہ کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بنایا ہوا ہے. اب یہ دن رات حجاز مقدس میں میوزک، گانے باجے، ڈانس پارٹیوں اور کنسرٹ وغیرہ کی مشہوری کرتا رہتا ہے. انا للہ وانا الیہ راجعون

بےشک دجال سعودیہ پر اپنے پنجے گاڑ چکا ہے. اب تقریبا تمام سعودی سرکاری اداروں کے آفیشل لوگوز میں بھی دجالی الیومیناٹی علامات استعمال ہورہی ہیں. 



وہ پاکستانی ملاں جو کہتے ہیں کہ آل سعود پر تنقید نہیں کرو کیونکہ وہ خادمین حرمین شریفین ہیں، انہیں چاہیے اب آل سعود کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود بھی ناچ گانا شروع کردیں یا اگر تھوڑا ایمان باقیبچا ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں.

یاد رکھیں احادیث مبارکہ میں واضع لکھا ہوا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو چھوڑ کر دجال پورے سعودیہ پر قبضہ کرلے گا.




دجال کیسے قبضہ کرے گا ؟

کیا اس قبضے کا مطلب یہ ہے کہ مکہ مدینہ کے علاوہ پورے سعودیہ میں میوزک، شراب و کباب اور زنا عام ہوجائے گی.....؟؟



اگر یہ تمام شیطانی کام سعودیہ میں شروع ہوجاتے ہیں تو پھر دجال کو زمین فتح کرنے سے کیا فائدہ ملے گا ؟

اصل فتح تو یہی ہوگی کہ مقدس سرزمین حجاز سے اسلام کو نکال کر مغرب جیسا لبرل کردیا جائے اور یہ کام تو ہ2ماری آنکھوں کے سامنے آل سعود خود ہی بڑی تیزی سے کر رہے ہیں.


اسکے علاوہ آل سعود نئی نسل کو جو کتابیں پڑھا رہے ہیں وہ تمام امریکی یہود ونصاری کی لکھی ہوئی ہیں.

امریکی سینیٹر باقائدہ اعتراف کرچکے ہیں کہ سعودیہ میں اب واشنگٹن سے منظور شدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے.

ایک ایسا نصاب جسے پڑھ کر جوان ہونے والی نسل کے دل و دماغ پر مغربی کلچر چھایا رہے گا، اسلام محض گھر تک محدود ہوجائے گا، شراب و کباب اور زنا کو مغرب کی طرح ذاتی مسئلہ قرار دیکر آہستہ آہستہ حلال قرار دے دیا جائے گا. سعودیہ میں اس وقت 40 فیصد ملاوٹ والی شراب پہلے ہی "حلال شراب" کے نام سے مارکیٹ میں آچکی ہے.


یہ بچے واشنگٹن کے صیہونیوں کا لکھا نصاب پڑھ کر جب بڑے ہوکر سعودیہ کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے تو پھر لنڈن، پیرس، نیویارک اور سعودیہ کی فحاشی و عریانی میں کوئی فرق نہیں بچے گا.

دجال کو اور کیا چاہیے؟؟

تحریر : یاسررسول

تبصرے