پی ٹی آئی پر پابندی لگانی ہے کیونکہ عدالتی جنگ ہار گئے، ایک کے بعد ایک کیس میں خان رہا ہورہا ہے لہذہ پابندی سے پہلے پارٹی دفتر سیل کرنا ضروری تھا تاکہ وہاں سے کچھ ثبوت اکٹھے کیے جائیں اور انکی آڑ میں پھر سے عدالتی جنگ شروع کی جائے۔
میرے خیال سے جنرل صاحب یہاں بھی ہار جائیں گے کیونکہ شروع سے ہی آپ غلط کھیل رہے ہیں۔
آپ نے عمران کو بھی نواز شریف یا زرداری جیسا سمجھ لیا حالانکہ وہ دونوں مکار، منافق اور مفاد پرست سیاستدان ہیں جو کرسی اور پیسے کی خاطر اپنی ماں بھی بیچ سکتے ہیں، ایک نے اقتدار کی خاطر بیوی مروائی دوسرے نے ممبئی حملوں کا الزام پاک فوج پر لگایا جبکہ عمران نہ جھکنے والوں میں سے ہے نہ بکنے والوں میں سے۔ جیل میں رکھ کر آپ اسے پورے ایک سال سے نہیں توڑ سکے، وہ مزید 4 سال بھی رہ لے گا مگر مجھے یقین ہے ڈیل نہیں کرے گا کیونکہ اسکا مسئلہ سیاسی ہے جبکہ آپ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈا دکھاکے سب منوا لیں گے جو آپکی غلط فھمی ہے۔
عمران بھی اتنا دودھ کا دھلا نہیں، اسکی بھی اپنے دور اقتدار میں بہت ساری غلطیاں تھیں جیسے کشمیر پر خاموش رہ کر انڈیا کو فائدہ پہنچانا، ابھینندن کو پروٹوکول دیکر واپس کرکے پاکستان کی سبکی کروانا، ہم جنس پرستی کا بل منظور کرکے نوجوانوں کو قوم لوط بنانے کی کوشش کرنا، قادیانیوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرنا، مل*عونہ گستاخ آسیہ مسیع کو پاکستان سے نکال کر فرانس پہنچانا اور بہت سے دیگر کام بھی ہیں۔۔۔۔ لیکن اگر عمران کا موازنہ نواز زرداری سے کیا جائے گا تو عمران پھر بھی اچھا ہے لیکن جو لوگ سمجھتے ہیں عمران امیر المومنین ہے یا آخری آپشن ہے تو انہیں عمران کے غلط فیصلوں پر غور کرنا چاہیے۔
عمران عاصم اناپرستی کی جنگ کا سب سے بڑا نقصان میرے وطن کو ہورہا ہے اور وہ یہ کہ عوام میں تیزی سے افواج کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے۔ آپ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی افواج کے خلاف نفرت بڑھی ہے۔
اب کوئی بھی ایرا گیرا چاہے پاکستانی ہو یا افغانی یا امریکن، فوج پر کوئی الزام لگادے یا پروپیگنڈہ پوسٹ پھیلادے تو ہماری عوام بنا چوں چراں سچ سمجھ کر صرف اس لیے شیئر کرتی ہے کہ انہیں فوج کے خلاف غصہ ہے۔
افواج کے خلاف عوام میں اتنا غصہ کہاں سے آیا؟ جناب والا یہ سب آپ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ آپ بیشک ڈنڈہ چلائیں لیکن یہ ڈنڈہ ادارے کو بڑا نقصان پہنچا رہا ہے۔ شاید یہ بات ابھی آپکو سمجھ نہیں آرہی ممکن ہے ریٹائرمنٹ کے بعد آپکو احساس ہوجائے کہ اناپرستی کی اس جنگ میں وطن اور اسکے رکھوالوں کا کتنا نقصان ہوا۔
افواج کی طاقت عوام ہوتی ہے جب عوام ہی افواج سے بدظن ہوجائے تو پھر کونسی طاقت ۔۔۔۔۔۔
اللہ نہ کرے کبھی یہ عوام اپنی ہی محسن فوج پر چڑھ دوڑے جس کا فائدہ ہمارے دشمن اٹھائیں، ہم پہلے ہی چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرے ہوئے ہیں اس دوران اگر اپنی عوام بھی گالیاں دے رہی ہو تو پالیسی سازوں کو سوچنا چاہیے کہ کچھ غلط ہورہا ہے۔
تحریر : یاسررسول
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں