تحریک انصاف کے امریکہ مخالف نعرے عوام کو بیوقوف بنانے کیلیے تھے۔ شفقت محمود

مبارک ہو 'ریاست مدینہ' میں جھوٹ بولنا جائز ہے! آپ مانیں یا نہ مانیں حقیقت یہی ہے کہ PTI بھی PPP اور N League کی طرح امریکہ نواز ہے۔ 

"ہم کوئی غلام ہیں" والے نعرے صرف عوام کو الو بنانے کے لیے ہوتے ہیں کیونکہ انہیں پتا ہے کہ جو بھی امریکہ کے خلاف نعرے لگائے گا عوام اسکا ساتھ دے گی۔۔۔ باقی اندر سے تو سب سیاستدان ایک جیسے ہیں، یہ مرجائین گے مگر امریکہ کے خلاف نہیں جائیں گے۔ بدقسمتی سے یہی حال ہمارے کچھ جنرلوں ججوں کا بھی ہے۔

عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاستدان امریکہ مخالف نعرے تو لگا دیتے ہیں لیکن جیسے ہی انہیں حکومت ملتی ہے یہ سب امریکہ کے پیروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ 

فرق صرف اتنا ہے کہ نواز زرداری سے عمران تھوڑا بہتر ہے۔ 

خان کی بہتری دو باتوں میں ہے۔۔۔ 

ایک عمران خں کرپٹ نہیں ہے۔ 

دوسرا خان قانون کی حکمرانی چاہتا ہے۔ 

باقی وہ الگ بات ہے کہ خان تھوڑا اناڑی بندہ ہے، کم عقل بھی ہے، سیاست کے معاملے میں کافی ناتجربہ کار اور جزباتی تھا اسی لیے اپنے ہی باپ قرار دیے گئے 'باجوہ' سے دھوکا کھا گیا۔


کیا آپ نے کبھی نوٹ کیا کہ PTI نے آج تک غزہ کے حق میں ریلی نہیں نکالی۔۔۔۔!! 

کبھی اسرائیل کے خلاف ایک مذمتی بیان تک نہیں دیا۔۔۔۔!! 

اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ کے خلاف بولنے کا تو سوچیں بھی مت ورنہ ٹرمپ خان صاحب کو جیل سے کیوں نکلوائے گا۔۔۔۔!! 

بنیادی طور پر میرا عمران سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں۔ پٹواریوں جیالوں یا پالشیوں کی طرح میں اینٹی عمران بھی نہیں۔ کند ذہنیت لاعلاج بیماری سجھتا ہوں۔ 

مانتا ہوں کہ عمران نواز زرداری سے بہتر ہے اور چاہتا ہوں کہ خان دوبارہ حکومت میں آکر قانون کی حکمرانی قائم کرے لیکن۔۔۔۔۔ 

لیکن جو بات آپ لوگ نہیں سمجھتے وہ یہ ہے کہ خان کے ارگرد جو بھی لوگ ہیں وہ 90 فیصد لبرلز ہیں۔ 

یہ لوگ نہ تو ملک میں شریعت لانا چاہتے ہیں نہ ہی خلافت کا نظام چاہتے ہیں بلکہ یہ بھی نواز زرداری کی طرح امریکی جمہوریت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اسی جمہوریت کے اندر لبرل ازم کو بھی پروموٹ کرنا چاہتے ہیں جس کی زندہ مثال انکے پچھلے دور میں ہم جنس پرستی کا بل منطور کرنا تھا جس کو عمران خان کی اپنی ہم جنس پرست وزیر انسانی حقوق شیرین مزاری نے پیش کیا ۔۔۔۔ جبکہ انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قرارداد بھی پیش کی۔

تو کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خان صاحب دیگر سیاستدانوں سے اچھا ضرور ہے لیکن پرفیکٹ نہیں ہے اور اسکی ٹیم تو بہت بری ہے۔ اگر یہ دوبارہ حکومت میں آ بھی جائیں تو بھی یہ ملک میں شرعی نظام نہین لائیں گے۔۔۔ 

جا جاکے صرف قانون کی حکمرانی کا ڈھنڈورا ہی پیٹیں گے جس سے ملک کی تقدیر نہیں بدلنے والی۔۔۔ نہ ہی کوئی حقیقی انقلاب آئے گا۔ 

اگر حقیقی انقلاب آسکتا ہے تو صرف قرآن کا شرعی نطام نافظ کرنے سے ہی آسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ خان صاحب 100 سال بھی حکومت کرلیں جب بھی شریعت نافظ نہیں کرسکیں گے کیونکہ انکا بنیادی ایجنڈہ ہی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے اور جمہوریت ہے ہی ک***ف***ر کا نظام۔

آپ کو خان میں کوئی انقلابی سوچ نظر آرہی ہے تو بتائیں ؟ کیا آپکو لگتا ہے کہ خان صاحب کبھی شرعی نظام لانے کی کوشش کریں گے؟ ویسے اگر خان صاب شریعت نافظ کرنے کا اعلان کردیں تو میں بھی انکو اپنا لیڈر ماں لوں گا اور سر دھڑ کی بازی لگاکر انکی مدد کروں گا کیونکہ میں اس ملک میں اسلام کا قانون چاہتا ہوں لبرل ازم نہیں۔۔۔

تحریر : یاسررسول

تبصرے

  1. These statements by Mr Shaff are misleading and superficial!1 PTI strategy is very objective and as per the interest of Pakistan and its people

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں