نادرا نے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف کروادیا


پاکستان کا پہلا ڈجیٹل شناختی کارڈ 

نادرا نے ڈیجیٹل ترقی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاکر پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف کروا دیا ہے۔ نادرہ کی جانب سے اس اقدام کا مقصد شناختی تصدیق کو جدید بنانا اور عوام کے لیے شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ اور قابل استعمال بنانا ہے۔

 

ڈیجیٹل شناختی کارڈ کیا ہے؟

ڈیجیٹل شناختی کارڈ روایتی شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن ہے۔ اس کے ذریعے پاکستانی عوام اپنے شناختی کارڈ کو موبائل ایپ میں محفوظ کر سکیں گے جس کی تصدیق بآسانی ڈیجیٹل طریقے سے کی جا سکے گی۔


 ڈجیٹل کارڈکی ضرورت کیوں پیش آئی؟

ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے فوائد یہ ہیں کہ اب اس کارڈ کی فزیکل کاپی (عام کارڈ) رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ اب یہ ڈجیٹل والیٹ جیسے ایزی پیسہ جاز کیش کی طرح ہر وقت موبائل میں دستیاب ہوگا۔ اس سے جعلی شناخت اور فراڈ کے امکانات کم ہوں گے۔ بیکنگ ترانزیکشن وغیرہ کی فورا تصدیق ممکن ہوگی، سم کی رجسٹریشن اور سرکاری کاموں کے لیے بھی بروقت تصدیق ممکن ہوجائے گی۔ جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بھی اوورسیز پاکستانی ڈیجیٹل کارڈ طور پر انہیں اپنی شناخت آنلائن رکھنے میں مدد ملے گی۔ اسکے علاوہ ماحولیاتی تحفظ ہوگا، پرنٹنگ کا خرچہ اور وقت بچ جائے گا، کاغذ کے استعمال میں کمی ہوگی۔

 

نادرا کا ڈجیٹل شناختی کارڈ کیسے کام کرے گا؟

صارفین موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ محفوظ کر سکیں گے۔ یہ پاک آئی ڈی ایپ کے زریعے بایومیٹرک تصدیق سے موبائل میں محفوظ کیا جاسکے گا۔ اسکی تصدیق کے لیے کیو آر کوڈ یا ڈیجیٹل ویریفیکیشن سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ اس نئے کارڈ کا پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز جشن آزادی کے دن یعنی چودہ اگست دو ہزار پچیس سے شروع کیا جائے گا۔

 

کیا کاغذی شناختی کارڈ بند ہوجائیں گے؟

نہیں، روایتی شناختی کارڈ بدستور قابل استعمال رہے گا۔ ڈیجیٹل کارڈ ایک اختیاری سہولت ہے جو صارفین کو مزید آسانی اور سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ مستقبل میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ عام طور پر استعمال ہونے لگے گا جس سے کاغذی کارڈ کی ویلیو ختم ہوجائے گی اور وہ آپشنل ہوجائے گا۔

 

جب کاغذی کارڈ کی فوٹو نکال کر موبائل مین رکھی جاسکتی ہے تو پھر ڈجیٹل کارڈ کی ضرورت ہی کیا ہے؟

بعض لوگ سوچ سکتے ہیں کہ کاغذی شناختی کارڈ کی تصویر موبائل میں محفوظ کرلینا کافی ہوگا مگر ایسا نہیں ہے۔۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ سادہ تصویر کو بآسانی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے یا کاپی بھی کیا جا سکتا ہے لیکن ڈیجیٹل شناختی کارڈ صرف نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہوگا اور لائیو کسی بھی وقت فورا سے اسکی تصدیق کرنا ممکن ہوگا۔

 

ڈجیٹل دور کی تبدیلی کیلیے تیار ہوجائیں

یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی ایک بڑی کامیابی ہے جو ملک کو ای گورننس، سیکیورٹی، اور مزید ڈجیٹل آسانی کی طرف لے جائے گی۔ کیا آپ اس نئی تبدیلی کے لیے تیار ہین؟ آپ ڈجیٹل کارڈ رکھنا چاہیں گے یا عام کاغذی کارڈ ؟ 

  



تبصرے

  1. جوابات
    1. رائٹ ڈسیشن نہیں یہ مستقبل میں عالمی ایجنڈے ڈجیٹلائزیشن کا حصہ بنے گا۔

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں