خود کو امام مھدی کہنے والا عبداللہ ہاشم القحطانی کون ہے؟

 

حال ہی میں عبداللہ ہاشم نامی ایک ملعوم شخص نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ امام مہدی ہے۔ اس کے بیانات، تعلیمات اور مذہبی تحریک نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی لیکن وہ اصل میں ہے کون؟ کیا وہ کوئی روحانی رہنما ہے؟ متنازع مبلغ یا خودساختہ مھدی؟ اس مضمون میں ہم اس شخص کے پس منظر، دعووں، تحریک اور عوامی ردعمل پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔


ابتدائی زندگی اور پس منظر


عبداللہ ہاشم 27 جولائی 1983 کو امریکہ میں پیدا ہوا۔ اس کا تعلق ایک مخلوط مذہبی خاندان سے ہے۔ والد ایک مصری نژاد سنی مسلمان تھے جبکہ والدہ امریکی عیسائی ہیں۔ بچپن سے ہی وہ مختلف مذہبی تعلیمات کے زیر اثر رہا جو بعد میں اس کے عقائد کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوئے۔


پہلے وہ سنی اسلام سے وابستہ ہوا لیکن بعد میں اس کی جستجو اسے 'احمد الحسن' کی طرف لے گئی۔ یاد رہے احمد الحسن وہ ملعون ہے جس نے خود کو مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ اسی کا شاگرد ہے۔


احمد الحسن کے بعد عبداللہ ہاشم نے بھی خود کو "مھدی قائم" یعنی اٹھنے والا قرار دے دیا جو کہ ایک شیعہ تصور ہے۔


مہدی ہونے کا اعلان


سن 2015 میں عبداللہ نے خود کو "قائم آل محمد" قرار دیا۔ یہ اس کی قیادت کے دعوے کا نقطہ آغاز تھا۔ 


اس نے دعویٰ کیا کہ وہ


حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، حضرت عیسیٰ (علیہ السلام)، حضرت شمعون پطرس (عیسیٰ کے شاگرد)، ملعوم احمد الحسن (خود کو مھدی قرار دینے والے) کے روحانی وارث ہیں۔ 


اس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ اصلی پوپ ہے باقی عیسائیوں کے پوپ فراڈیے ہیں۔ اس طرح اس نے اپنی شخصیت میں بین المذاہب پہلو شامل کرنے کی کوشش کی تاکہ عیسائی بھی اسکے جال میں پھنس جائیں۔


احمدی مذہبِ امن و نور کی بنیاد


اپنے دعوے کے بعد اس نے

 "Ahmadi Religion of Peace and Light (AROPL)" 

کے نام سے ایک مذہبی تحریک کی بنیاد رکھی۔ یہ تحریک اس کی تعلیمات، جھوٹی نبوت کے دعوے اور اسلامی و عیسائی صحیفوں کی باطنی تشریحات کرتی ہے۔


یاد رہے عبداللہ جسمانی طور پر سامنے آکر تبلیغ نہیں کرتا۔ اسکی موجودگی خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دکھائی جاتی ہے۔ یعنی وہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے زریعے اپنی تبلیغی دوکان چلاتا ہے۔


Youtube Channnel

The Mahdi Has Appeared

90,000 Followers


یہ اسی ملعون عبداللہ ہاشم کا یوٹیوب چینل ہے جس پر اسکے 90,000 سے زائد سبسکرائبرز اور 18 ملین ویوز ہیں۔


Official Website 

https://theahmadireligion.org/



میڈیا اور سوشل میڈیا پر موجودگی


عبداللہ ہاشم نے خاص طور پر لبنان کے مقامی میڈیا پر کئی انٹرویوز بھی دیے ہیں۔ اس کے بیانات نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہو رہے ہیں جو روایتی مذہبی قیادت سے مایوس ہیں۔


وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو سوال و جواب، تعلیمات اور ویڈیوز شیئر کرتا رہتا ہے جن میں مذہب، نبوت اور حالات حاضرہ کو ایک ساتھ جوڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔


علماء کا موقف 


اہلِ سنت اور اہلِ تشیع دونوں کے مرکزی علماء نے اس کے دعووں کو سختی سے رد کیا ہے۔ انکے مطابق عبداللہ ہاشم امام مھدی نہیں ہے اور یہ کہ اس میں یہ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں


اسکت دینی علوم میں کمی، متنازع تفاسیر کا تذکرہ جبکہ اس میں اھادیث میں مذکور علاماتِ مہدی کا ظاہر نہ ہونا بھی بڑی وجہ ہے۔ 


حدیث کے مطابق مھدی خود اپنی مھدیت کا اظھار نہیں کریں گے بلکہ لوگ انہیں کعبہ کے طواف کے دوران پہچان کر انہیں مجبور کریں گے۔



اکثر لوگ عبداللہ ہاشم کو گمراہ کن شخصیت قرار دے چکے ہیں۔ اس کی تحریک کو کچھ لوگ نجاتی فرقہ بھی کہتے ہین تو کچھ لوگ "شیطانی گروہ" کہہ رہے ہیں۔


کیا عبداللہ ہاشم کوئی فلمی اداکار ہیں؟


اس بات کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں ہے کہ عبداللہ ہاشم نے کسی فلم یا ٹی وی میں اداکاری کی ہو۔ اس کی شہرت صرف ان کے مذہبی دعووں کی بنا پر ہے نہ کہ کسی اداکاری کے سبب۔


عبداللہ ہاشم کا تعلق کس ملک سے ہے؟


عبداللہ ہاشم کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ برطانیہ کے ہی کسی شھر میں مقیم ہے۔ اس کا درست پتہ ایڈریس وغیرہ اس نے جان بوجھ کر دنیا سے چھپا رکھا ہے، اسکی جسمانی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی عام نہیں کی جاتیں ہیں۔ اس کی تحریک کا سارا دھاندا آن لائن روابط پر چلتا ہے۔ یعنی وہ اپنا سارا کام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹ پر چلاتا ہے۔


کہا جارہا ہے کہ عبداللہ ہاشم کے پیروکار کئی ممالک میں موجود ہیں اور زیادہ تر اس سے آن لائن رابطے میں رہتے ہیں۔ بعض پیروکاروں کو سوشل یا خاندانی مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


چاہے آپ عبداللہ ہاشم کو اصلاح پسند سمجھیں، گمراہ تصور کریں یا کسی ممکنہ فرقہ وارانہ رہنما کے طور پر دیکھیں البتہ ایک بات واضح ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں اس کا اثر کافی بڑھا ہے جسے روکنےکے لئے اس جیسے جھوٹے مھدیت کے دعویداروں کو بےنقاب کرنا بہت ضروری ہے


اس کے دعوے، آن لائن موجودگی اور متنازع بیانات 21ویں صدی میں مہدویت کے تصور پر نئی بحث چھیڑ چکے ہیں۔


آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا عبداللہ ہاشم امام مھدی لگتا ہے؟ ہمیں نیچے کننٹ میں ضرور بتائیں۔

تبصرے