ایرانی فسادات کی لپیٹ میں، پاکستان سے مدد مانگ لی


ایران نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدد کے لیے بلایا ہے. ایرانی آرمی چیف نے جنرل باجوہ سے ایران میں جاری حالیہ فسادات ختم کرنے میں مدد مانگی.

ایران اس وقت ففتھ جنریشن وار کا شکار ہے. تہران میں ایرانی سپریم لیڈر امام خمینی کے مجسموں اور پوسٹرز کو سرعام جلایا جارہا ہے، انہیں گالیاں دی جارہی ہیں. جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ عام ہوچکا ہے.
ایران کو پانچویں نسل کی اس شہری جنگ کا مقابلہ کرنے میں کوئی مہارت حاصل نہیں، جبکہ پاکستان کئی سالوں سے یہ جنگ نہ صرف لڑ چکا ہے بلکہ ہم دشمنوں کو بری طرح شکست بھی دے چکے ہیں. ہم نے ٹی ٹی پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی ایم جیسی پراکسی تنظیموں کا صفایا کیا ہے. الحمداللہ

یاد رہے کچھ سال پہلے بھی ایران میں ایسے ہی فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے بعد ایران نے ہماری خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے مدد مانگی تھی. ہمارے گمنام مجاہدوں نے ایران کی مدد کی جب ہی وہ فسادت اپنی موت آپ ختم ہوگئے تھے.
ایران میں حالیہ جاری فسادات کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل ہیں لیکن بدقسمتی سے سعودی عرب جیسا مسلمان ملک بھی امریکہ کی پیٹھ پر بیٹھ کر یہود و نصاری کو ایران کو تباہ کرنے کے لیے بھرپور سرمایہ فراہم کررہا ہے. مال سعودی بادشاہ دیتا ہے اور تباہی کا پلان اور اس پر عملدرآمد کا کام امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں کرتی ہیں.

مجھے پورا یقین ہے کہ حالیہ ایرانی فسادات سعودی عرب کی تیل کمپنی ارامکو کے تنصیبات پر میزائل داغنے کا جواب ہے. سعودی عرب کو امریکی صدر نے بار بار کہا تھا کہ تم پر حملہ ایران نے کیا ہے لہذہ تم بھی ایران پر حملہ کردو. آل سعود کو ایران سے لڑوانے کے لیے شہہ دینے والا امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی نیتن یاہو ہے.

امریکہ اکیسویں صدی کے اس دور میں اب روایتی جنگ نہیں چاہتا. اب نیا پلان یہ ہے کہ دشمنوں کو ان کے دشمنوں سے لڑواکر تباہ کیا جائے. پاکستان کو انڈیا سے تو سعودیہ کو ایران سے لڑوایا جائے.
اب امریکہ و اسرائیل ایران کے زریعے سعودیہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری طرف سعودیہ سے پیسہ لیکر ایران کو تباہ کرنے کے لیے فسادات کروائے جاتے ہیں.

اسرائیل کا مقصد صرف گریٹر اسرائیل بنانا ہے اس مقصد کے لیے س کی مدد امریکہ کر رہا ہے. اسرائیل چاہتا ہے کہ جب گریٹر اسرائیل بنے تو اس وقت خطے میں اسکے علاوہ کوئی بھی ایٹمی ملک نہ رہے. سب ہتھر کے زمانے میں پہنچ جائیں، صرف وہی اکیلا سپر پاور بن کر دنیا پر حکومت کرے اور اپنے خدا دجال کو خوش آمدید کرے. اس مقصد کے لیے صیہونی انڈیا پاکستان کی جنگ چاہتے ہیں، ایران سعودیہ کی جنگ چاہتے ہیں، برطانیہ کو بھی توڑیں گے.

پاکستان یہود و ہنود کے اس شیطانی کھیل کو شروع دن سے اچھی طرح جانتا ہے اسی لیے ایران اور سعودیہ کے دورے کرکے ہماری قیادت دونوں کو بروقت سمجھاتی رہتی ہے. آرمی چیف کا حالیہ دورہ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے.
تحریر : یاسررسول

نوٹ : تازہ ترین معلومات جاننے کے لیے ٹویٹر پر فالو کریں www.Twitter.com/iamYasirRasoolwww.Twitter.com/iamYasirRasool

تبصرے