14 ڈسمبر کی رات آسمان پر ٹوٹے ہوئے ستاروں (شھاب ثاقب) کی بارش ہوگی۔ بیک وقت 120 سے 150 شھاب ثاقب زمین پر پوری رات گرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انہیں دیکھنے کے لیے کسی دوربین کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپکو کھلی آنکھ سے واضع نظر آئیں گے۔
ایسا کیوں ہوگا ؟
سائنس کے مطابق یہ ایک ایک بڑے ستارے Phaeton 3200 کا ملبہ ہوتا ہے جو سورج کے قریب جانے کی وجہ سے پھگل کر خلا میں پھیل جاتا ہے اور جب اسکے ذرات گھوم پھر کر زمین کے مدار کے قریب آتے ہیں تو یہ خلا میں ہی جلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس جلنا کے منظر کو زمین پر ٹوٹے ہوئے ستارے کی صورت میں دیکھا جاتا ہے۔
قرآن پاک کیا کہتا ہے؟
اسلام کے مطابق اللہ عزوجل نے آسمان کو مختلف ستاروں سے مزین کیا اور انہیں شریر شیطانوں کو مارنے کا زریعہ بھی بنایا۔ جب بھی کوئی شریر جن (شیطان) آسمان کی طرف باتیں سننے آتا ہے یا کچھ سن کر واپس بھاگتا ہے تو اسکے پیچھے شھباز ثاقب لگتا ہے جو اسے زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی خلاء میں ہی جلا کر بھسم کردیتا ہے۔
چند قرآنی آیات :
1. سورة الحجر (15:16-18)
"اور بے شک ہم نے آسمانوں میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے ان کو مزین کیا۔ اور ہم نے ان کو ہر مردود شیطان سے محفوظ کر دیا۔ مگر جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرے تو ایک روشن شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔"
2. سورة الصافات (37:6-10)
"بے شک ہم نے دنیا کے آسمان کو ستاروں کے چراغوں سے آراستہ کیا۔ اور ان کو سرکش شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنایا۔ اور ہم نے ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔"
3. سورة الملک (67:5)
"اور بے شک ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں سے سجایا اور ان کو شیطانوں کو مارنے کا ذریعہ بنایا۔ اور ہم نے ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔"
سائنس کے مطابق پورا سال ہی شھباز ثاقب گرتے رہتے ہیں لیکن ہر سال 13 سے 14 ڈسمبر کی درمیانی شب ان ٹوٹے ہوئے ستارون کی بارش ہوتی ہوئی ہی محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس رات یہ 120 سے 150 کے لگ بھگ بیک وقت گرتے ہیں اور انکی روشنی بھی بہت واضع آتی ہے۔ اس رات یہ مختلف رنگوں میں دکھائی دیتے ہیں۔
اگر آپ فلکیات میں دلچسپی رکھتے ہیں یا اللہ و قرآن پر اپنا ایمان مزید بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر 14 کی رات کسی ایک ایسی جگہ پر جائیں جہاں لائٹ وغیرہ بلکل نہ ہو، مکمل اندھیرا ہو جیسے شہر سے دور کسی گاوں میں یا کسی پہاڑی علائقے میں چلے جائیں تاکہ رات کو آسمان مکمل اندھیرے میں واضع نظر آئے۔
آپکو یہ گھر کی چھت پر بھی نظر آجائیں گے لیکن اسکا دارومدار لائٹ اور بادلوں پر ہے۔ اگر لائٹ زیادہ ہوگی تو یہ کم نظر آئیں گے اور اگر بادل ہوئے تو پھر شاید نظر ہی نہ آئیں۔۔۔ لہذہ پیشگی کسی اچھی جگہ پر چلے جائیں اور قدرت کے اس عظیم شاہکار سے لطف اندوز ہوں۔
جب شھاب ثاقب گرتے ہوئے دیکھیں تو لازمی قرآن پاک کی وہ آیات تلاوت کیجیے جو اوپر بیان کی ہیں، انکا ترجمہ بھی ذہن مین رکھیے اور ہوسکے تو ان آیات کی تفسیر بھی پڑھ لیں تاکہ پھر جب وہ منظر انکھوں کے سامنے دیکھنے کو نصیب ہو تو زبان سے خود ہی اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوجائیں۔
تو دوستو کیا آپ یہ منظر دیکھیں گے؟ مزید کوئی سوال ہو تو پوچھیں
تحریر : یاسررسول
#GemenidMeteorEvent
#14December
#Astrology #GeneralKnowledge #YasirRasool
Comments