بریکنگ نیوز : بنوں چھاونی پر خوارج کا حملہ، دھماکے فائرنگ



صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے میں دو دھماکوں کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

ضلعی پولیس افسر ضیا الدین نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم جیش فرسان محمد نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

یاد رہے کہ جولائی 2024 میں بھی بنوں میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پاک فوج کے آٹھ اہلکار اور تین شہری ہلاک ہوئے تھے۔

 

حکام نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے اور راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔

  


 


تبصرے