اس وقت ملٹری اسٹبلشمنٹ نواز شریف اور اسکی بیٹی سے ناخوش ہے۔ وجہ دونوں کا انڈیا کے خلاف کوئی سخت بیان نہ دینا کے۔ دونوں صرف روایتی مذمت اور ہوائی بیان سے کام چلا رہے ہیں جس سے ملٹری اسٹبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ انکا جھکاو پاکستان سے زیادہ انڈیا کی طرف ہے۔
ملٹری قیادت جان چکی ہے کہ شریفوں کا مقصد صرف اقتدار میں رہ کر مزے کرنا اور مال بنانا ہے باقی ملکی سلامتی کا کیا ہوتا ہے اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ملٹری قیادت سمجھتی ہے کہ انکے پاس فلحال کوئی دوسرا آپشن نہیں مجبورا انہیں چلنے دیا جارہا ہے کیونکہ دوسری طرف عمران خان بھی لائن پر نہیں آرہا۔
خواجہ آصف نے بھی دہشتگردوں کو پالنے کا بیان دیکر پاکستان کو ہی عالمی برادری کی نظر میں قصور وار ٹہرایا جس پر الگ سے ملٹری قیادت شریفوں سے ناراض ہے۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے 'بلاول زرداری' نے بھی خواجہ آصف جیسا بیان دیکر ملٹری اسٹبلشمنٹ کی بھنویں ابھاردی ہیں۔ اس نے بھی یہی کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پالتا رہا ہے۔
بلاول کا باپ زرداری تو شروع دن سے ہی مکارانہ ہنسی ہنس کر بس تماشہ دیکھ کر رہا ہے کہ دیکھوں فوج کیسے لڑتی ہے انڈیا سے۔
یاد رہے یہ وہی زرداری ہے جس کے کرپشن کیسز پکڑے گئے اور ایان علی منی لانڈرنگ کرتی پکڑی گئی اس نے جنرل راحیل شریف کو بغیر نام لیے دھمکی دی تھی کہ تم لوگ صرف 3 سال کیلیے آتے ہو جبکہ ہم سیاستدان ساری زندگی ادھر رہتے ہیں۔ اس نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی بھی دی تھی مگر جب اسکے گلے کا کھندا مزید ٹائٹ کیا گیا تو یہ نطفہ راتوں رات دبئی بھاگ گیا اور اس وقت تک واپس نہیں آیا جب تک جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ نہیں ہوگئے۔ پورے 4 سے 5 سال بعد واپس آیا تھا۔
میرے خیال سے آج تحریک انصاف کے لیے سنہری موقع ہے کہ اپنا راستہ بنالے کیونکہ ملٹری قیادت کی شریفوں اور زرداریوں دونوں سے تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔ لوھا بلکل گرم ہے بس تھوڑی چنگاری لگانی ہوگی تاکہ شریفوں اور زرداریوں کا ملٹری سے کوئی وڈا پھڈا ہوجائے۔۔۔۔
اگر عمران خان اور اسکے ساتھی موقع کا فائدہ نہیں اٹھاتے تو پھر ہوگی۔ انکا فائدہ نہ اٹھانے کا نقصان یہ ہوگا کہ شھباز شریف چلتا رہے گا پنجاب میں بھی مریم کی حکومت لگی رہے گی اور عین ممکن ہے جنرل عاصم کے ریٹائرڈ ہونے پر انہیں مزید 3 سال کی ایکسٹینشن دیدی جائے کیونکہ حکومت تو پہلے ہی انکے ہاتھ میں ہے پھر ایکسٹینشن لینا کونسا مسئلہ ہوگا !!
تو کیا تحریک انصاف اسی طرف رونا دھونا جاری رکھے گی اور 2032 تک انتظار کرے گی؟
پی ٹی آئی کو چاہیے کہ فورس انڈیا کے خلاف ایک دو شھروں میں کوئی بڑا جلوس نکالیں یا جلسہ کریں اور انڈیا کو واضع پیغام دیں کہ گھر کے معاملے ہم گھر پر ہی ٹھیک کرلیں گے مگر جب معاملہ ملکی سلامتی کا آئے گا تو ہم ہمیشہ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ملیں گے۔۔۔۔ اس طرح اسٹبلشمنٹ کو ایک بہت اچھا اشارہ جائے گا پھر راستے کھلنا شروع ہوجائیں گے، خط کے جوابات بھی آجائیں گے اور عین ممکن ہے عمران خان سے کوئی نرم ڈیل بھی ہوجائے۔
اگر ایسا ہوجائے تو میں سمجھتا ہوں کہ میاں سانپ اور اسکے بھائی بیٹی کی کرسیاں اگلے 6 ماہ میں ختم سمجھیں۔ عمران خان بھی ایک ماہ میں باہر ہوگا۔
کیا عمران خان وقت کا فائدہ اٹھانا نہیں جانتے؟
یاد رکھیں سیاست مکڑی کے جالے کی طرح ایک چال پر دوسری چال کھیلنے کی گیم ہے۔ یہاں سادگی وادگی کچھ نہیں چلتی۔ سیاست میں جسے چال چلنا نہ آئے وہ مار کھاجاتا ہے۔
کبھی کبھی گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔ عمران خان انگلی ٹیڑھی کرنا نہیں جانتا کیا ؟؟
جب مشرف 10 سال حکومت کرنے کے بعد بھی وردی نہیں اتار رہا تھا حکومت نہیں چھوڑ رہا تھا اور ق لیگ والے اسے تاحیات صدر بنانے کی باتیں کر رہے تھے تب زرداری جیسے چالباز اور مکار انسان نے خوب چال چلی تھی۔
اس نے مشرف کو 'سیف ایگزسٹ' دینے کی آفر کی، گارڈ آف آنر بھی دیا یعنی عزت سے وردی اترواکر گارف آف آنر دیکر ایوان صدر سے نکال دیا۔۔۔ حالانکہ یہی زرداری اور اسکی پوری پارٹی مشرف کو بینظیر کا قاتل کہتے تھے مگر زرداری دیکھیں کتنا چالاک تھا کہ اس نے وقت کا ٹھیک ٹھاک فائدہ اٹھایا مشرف کو باعزت رخصت کرنے پر راضی کرلیا اور اسکے جانے کے بعد ویسے ہی مشرف پر تنقید کرتا رہا جیسے پہلے کرتا تھا۔۔۔
عرف عام میں اسے سیاہ ست کہتے ہیں یعنی وقتی طور پر نرم لہجے دکھاکر فائدہ اٹھانا اور بعد مین واپس اپنے جارحانہ موڈ میں آجانا۔
بدقسمتی سے عمران خان کو یہ والا طریقہ نہیں آتا۔ عمران خان بلکل ہی بہت سیدھا سادھا پٹھانی طبیعت کا بندہ ہے، اسے چالبازی نہیں آتی، تھوڑا بہت چالبازی تو سیکھنی پڑتی ہے۔
آج عمران خان چاہے تو زرداری والا طریقہ اپنا سکتا ہے آگے آپ خود سمجھدار ہیں !!
تحریر : یاسررسول
................
نوٹ : تحاریر اور وڈیوز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلیے یہاں فالو کریں لنک https://whatsapp.com/channel/0029VaHH3Dl7DAX0Wr6Bf52i
اپنے فین پیج، مصنوعات یا برانڈ کی مارکیٹنگ، پیڈ پروموشن کروانے کے لیے انباکس کریں m.me/YasirRasool007
................
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں