لفظ "پاکستان" مطلب پاک دھرتی اور لفظ "مدینہ" مطلب بھی پاک دھرتی۔ دونوں "لاالہ الا اللہ" کے نعرے پر وجود میں آئے۔ پاکستان 47 کو آزاد ہوا اور قرآن پاک کی 47ویں سورت کا نام "سورہ محمد" ہے۔
بزرگان دین و وطن فرماتے ہیں پاکستان کی اصل کمان پاک فوج یا سیاسی حکمران نہیں بلکہ مدینے پاک سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود فرماتے ہیں۔
وہیں سے وطن کے غداروں کے لیے بدعائیں ہوتی ہیں اور وہ غدار پھر عبرت کا نشان بنتے ہیں۔
بھٹو سے لیکر بنگالی مجیب الرحمن، نواز شریف سے لیکر آصف زرداری تک اور اب "پشتو تحفظ موومنٹ" کے منظور پشتین سے لیکر محسن داوڑ اور علی وزیر تک سب غدارکے لیے بدعائیں ہیں۔ یہ سب بھی باری باری عبرت کا نشان بن جائیں گے، اس وطن کو پھر بھی قائم رہنا ہے قیامت تک۔
غداروں کے عبرت کا نشان بننے پر جسے شک ہے وہ تھوڑا انتظار کرلے، خود اپنی آنکھوں سے انجام دیکھ لے گا۔
یہ وطں کوئی معمولی ملک نہیں، یہ اس دھرتی کے ماتھی پر جھومر ہے، یہ اسلام کا قلعہ ہے، یہی وہ وطن ہے جسے غزوہ ہند لڑکے ہند فتح کرنا ہے اور اسی جنگ کے غازیوں اور شہیدوں کے لیے رسول اللہ ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیشمار بشارتیں ہیں، ایسے جنگ جس میں جلیل القدر صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) بھی شرکت کی تمنا کیا کرتے تھے۔
مبارک ہو آپ کو آپ اس وطن کے باسی ہیں، آپ نے ہند فتح کرکے رحمۃ العالمین (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ٹھنڈی ہوائیں بھیجنی ہیں، ان کی شفاعت پانی ہے، انہیں خوش کرنا ہے۔ مبارک ہو اے اہل وطن مبارک ہو۔
اور رب کائنات کا صد شکر کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا امتی بناکر پاکستان جیسے عظیم ملک میں پیدا کیا۔ ہم مسلمان بھی، امتی بھی اور پاکستانی بھی ہیں۔ ہمیں رشک آنا چقہیے اپنی اس خونصیبی پر۔ شکر الحمداللہ۔
اس وطن پر سایہ خداء ذوالجلال ہے، اس پر پہرہ صحابہ ہے، اس کی روحانی کمان رسو اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود فرماتے ہیں۔
اے اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ تو نے ہمیں یہ سعادت نصیب فرمائی۔
بقول بابا اقبال (رحمۃ اللہ علیہ)
میر عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
تحریر : یاسررسول
#PakistanMystery
#27RamzanBlessedNight
#PakistanIndependenceNight
#YasirRasool

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں