محمد بن سلمان کی کمانڈ میں پہلی مرتبہ ہندؤں کا مذھبی تہوار "ہولی" منائی گئی. اس تقریب میں ہر طرف لڑکے لڑکیوں کے مخلوط ڈانس اور رنگ رلیاں نظر آئیں.
ہمیں ہولی پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ اسلامی ملک میں اقلیتوں کو اپنی مذھبی رسومات ادا کرنے کی اسلام عام اجازت ہوتی ہے لیکن ہمیں اس تقریب کو فحش بنانے اور اس میں سعودی عرب کے پرچم لہرانے پر شدید اعتراض ہے کیونکہ اس پرچم پر اسلام کا پہلا کلمہ "کلمہ طیبہ" لکھا ہوا ہے.
کلمہ مبارک سعودی عرب کی ذاتی جاگیر نہیں ہے کہ اس کی بےحرمتی کی یوں اجازت دے دی جائے.
سعودی عرب کو فحاشی پھیلانے کا اتنا ہی شوق چڑھا ہے تو پہلے اپنے جھنڈے سے "کلمہ طیبہ" کو ہذف کردے پھر چاہے یہود و نصاری کی طرح اپنے شہریوں سے ننگے ناچ گانے کروائے یا میوزک کنسرٹ میں اپنے جھنڈے لہرائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں رہے گا.
مسلمان بھائی بہنوں !
اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ، اپنے ایمان کو گواہ بناکر بتاؤ کہ کیا آپ کلمہ طیبہ کی یوں بےحرمتی برداشت کرسکتے ہو؟
کبھی پرچم نذر آتش بھی ہوتے ہیں، کبھی دشمن ممالک بےحرمتی بھی کرتے ہیں تو کیا پرچم میں کلمہ طیبہ ہونا ضروری ہے؟
کچھ سال پہلے عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کے پروموشن میں تمام ممالک کے پرچم فٹ فالوں پر پینٹ کیے گئے. اس میں سعودی عرب کا پرچم بھی شامل تھا (یعنی فٹ بال پر کلمہ طیبہ لکھا گیا نعوذبااللہ) اب اس فٹ بال کو جن لوگوں نے لاتیں ماری ہوں گی اسکا گناہ کس کو ملے گا ؟
یاد رہے کلمہ طیبہ میں اللہ (عزوج) اور اسکے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں کے مبارک نام آتے ہیں. یعنی نعوذبااللہ پرچم کی آڑ میں ان مبارک ناموں کی بےحرمتی کروائی جارہی ہے.
مسلمان تمہارا ایمان کیوں مرگیا ہے؟
احتجاج کیوں نہیں کرتے ؟
روز قیامت کس منہ سے شفاعت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مانگو گے؟
کس منہ سے اپنے پروردگار (عزوجل) کے سامنے آؤگے؟
ابھی ہم زندہ ہیں.... ہمیں احتجاج کرنا ہوگا ورنہ چپ رہنے کے جرم میں ہمیں قبر میں کیڑے پڑسکتے ہیں.
آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ موجودہ سعودی عرب فحاشی پھیلانے میں امریکہ و دبئی سے بھی چار ہاتھ آگے نکلنے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے. یہ کلمہ طیبہ اور حرمین شریفین کی پاک دھرتی کی بےحرمتی برداشت کرچکے ہیں کیونکہ ان کے اندر سے ایمان ختم ہوچکا ہے لیکن ہم نہیں کلمہ پاک کی بےحرمتی برداشت نہیں کرسکتے.
عالم اسلام بالخصوص لکھاری حضرات سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ خدارا اس اہم مسئلے پر آواز اٹھائیں. خاموش مت رہیں.
ہمیں مل کر ایک کمپین چلانی ہوگی جس میں سعودی عرب سے 2 مطالبات کیے جائیں.
کیونکہ ہم مسلمان کلمہ طیبہ میں موجود مقدس ناموں کی بےحرمتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے.
تحریر : یاسررسول
.jpg)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں