دجالی فلم مسیحہ کی رونمائی


‏الیومیناٹی کی نئی فلم Messiah کے نام سے 1 جنوری 2020 کو رلیز ہورہی ہے۔ یہودی مذھب میں دجال کو "مسیحا" یا "مسیح" مانا جاتا ہے ۔ عیسائی حضرت عیسی (علیہ السلام) کو مسیح کہتے ہیں جبکہ ہم مسلمان دجال کو "مسیح دجال"  کے نام سے جانتے ہیں. تینوں مذاھب کا عقیدہ بہت پختہ ہے کہ مسیح ضروSsر آئے گا.

صیہونیوں نے اپنے مسیح یعنی "دجال" کے لیے ماحول تیار کرنا شروع کردیا. یہ فلم اسی سلسلے کی کڑی ہے. فلم کا مقصد دجال کے متعلق عوام میں پائے جانے والے منفی تاثر کو ختم کرکے مرضی کا تاثر قائم کروانا ہے.

اگر آپ فلم کا ٹریلر دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ دجال تو بہت اچھا انسان ہے۔

یہی فلم کا مقصد ہے کہ دجال کے متعلق اچھا تاثر قائم کیا جائے کہ وہ تو بہت اچھا انسان ہے، وہ مسیحا یعنی نجات دہندہ ہے، دنیا کے تمام مسائل کا حل اسکے پاس ہے لہذہ اسے ضرور آنا چاہیے بلکہ جدازجلد آجانا چاہیے تاکہ عوام اسکے آنے سے پہلے ہی اسکا شدت سے انتظار کرے. یہ تاثر قائم کرنا مقصد ہے.
دراصل صیہونی اس فلم کے زریعے انسانوں کو برین واش کرنا چاہتے ہیں کہ "دجال" بہت اچھا انسان ہے۔ تو جب دجال کا ظہور ہوگا تو لوگ اسے بنا کسی چوں چراں کے فورا مسیحا مان لیں گے۔

احادیث کے مطابق دجال پہلے خلیفے کی حیثیت سے یعنی بہت اچھے انسان کی حیثیت سے نمودار ہوگا پھر جب دیکھے گا کہ اسا چرچہ ہر طرف پھیل گیا ہے یعنی ہر کوئی اسکی واہ واہ کر رہا ہے تو یہی وہ وقت ہوگا جب وہ اپنا اصلی چہرہ سامنے لاکر خدائی کا دعوہ" کرے گا.

اسکے بعد جو لوگ اسکی خدائی کا انکار کریں گے یہ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر جیسے ہارپ کے زریعے آسمان سے برسات برساکےدکھائے گا، بنجر زمین سے سبزہ اگاکے دکھائے گا، اپنے منکرین کے علاقوں پر زلزلے پیدا کرکے دکھائے گا. ڈی این اے کلوننگ کے زریعے مردے زندہ کرکے دکھائے گا (حالانکہ وہ جادو ہوگا) درحقیقت مردے زندہ نہیں ہوں گے بلکہ شیاطین مردوں کی شک میں آکر اسکا ساتھ دیں گے. 
دجال 5G یا ممکنا 7G ٹیکنالوجی کے زریعے چلتی پھرتی جنت و جہنم بھی دکھائے گا تاکہ لوگ مان لیں کہ واقعی اسکے پاس جنت اور جہنم بھی ہے.

چلتی پھرتی جنت کیسے دکھائے گا ؟

اسکو سمجھنے کے لیے آپ جدید ٹیکنالوجی 5جی پر غور کریں، آپ نے پچھلے سال پی ایس ایل کرکیٹ میچز کی افتتاحی واختتامی تقاریب میں دیکھا تھا کہ اسٹیڈیم میں چلتے پھرتے کارٹونز، خاکے اور ہر طرح کی گرافک مناظر دکھائے گئے. یہ ٹیکنالوجی کا دھوکہ تھا، یہ سب ایسے لگتا ہے جیسے حقیقت ہو لیکن یہ حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہوتا. اسی طرح دجال بھی چلتی پھرتی جنت اور دوزخ دکھائے گا. اسکی جنت دیکھ کر بڑے بڑوں کا ایمان غارت ہوجائے گا اور اسکی دوزخ دیکھ کر بھی بڑے بڑے ڈرکے مارے اسے خدا مان لیں گے.

اللہ کی پناہ اس فتنے سے. یہ فتنہ بہت سخت ہے. ہمیں حکم ہے کہ اسکے قریب ہرگز نہ جائیں ورنہ دلائل اسکے پاس اتنے ہوں گے کہ بڑے سے بڑا مومن کے پاس بھی اسے خدا ماننے کے سوا کوئی چارہ نہ بچے گا.
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسکی جنت اصل میں جہنم ہوگی اور اسکی جہنم اصل میں جنت ہوگی.
‏احادیث کے مطابق "دجال کا فتنہ" روئے زمین کا سب سے بڑا فتنہ ہوگا۔ دجال جیسا مکار، جھوٹا، چالباز شیطان صفت انسان پوری انسانی تاریخ میں نہ کبھی آیا، نہ آئے گا۔
اس فلم "مسیحا" کے زریعے اسے بہت اچھا انسان بناکر پیش کیا جا رہا ہے. مفھوم حدیث ہے : "آخری دور میں اچھے کو برا اور برے کو اچھا بناکر پیش کیا جائے گا".

آج علماء آپ کو برے لگتے ہیں لیکن آپ یہ فلم دیکھ کر دجال اور اسکے پجاریوں کو اچھا انسان سمجھنے لگیں گے.

تحریر : یاسررسول
Movie Trailer

نوٹ : تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ٹویٹر پر فالو کرلیں. www.Twitter.com/iamYasirrasool

تبصرے