فلسطین کے علائقے غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی دہشت
گردی سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع
کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایک گھر کا گھیراؤ کیا اور
اس پر راکٹ فائر کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی
گاڑیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر شہر میں داخل ہورہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے نابلس میں
پناہ گزینوں کے جنوبی کیمپ میں بھی چھاپہ مارا اور وہاں سے تین افراد کو گرفتار
کیا ہے ۔ رواں برس اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے اب 68 فلسطینی جبکہ مقامی
اسرائیلی قبضہ گیروں نے کم از کم پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں