میری 5 بیٹیاں ہیں کوئی ان سے شادی کرے گا ؟

نماز ختم ہوتے ہی ایک 80 سالہ بزرگ نے کھڑے ہوکر لرزتے ہاتھوں سے کہا میری 5 بیٹیاں ہیں کوئی ان سے شادی کرے گا؟ 

یہ ایک سچا واقعہ ہے ایک مجبور باپ نے مرنے سے پہلے اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے کے لیے مسجد میں اعلان کیا اور امام صاحب سے درخواست کی کہ اگر آپ کسی اچھے اخلاق والے پرہیزگار اور دیندار شخص کو جانتے ہوں جو شادی کرنا چاہے تو ضرور بتائیں۔۔۔۔۔ 

بتانے والے بتاتے ہیں ایک سال کے اندر ان کے پانچوں بیٹیوں کی شادیاں ہو گئیں الحمداللہ۔۔۔۔ 

یہ واقعہ سنانے کا مقصد اتنا ہے کہ ہمیں بھی اس رواج کو عام کرنا چاہیے۔ 

محلے کی مسجد میں محلے کے سب سے اچھے لوگ ہی نماز پڑھنے آتے ہیں جنہیں مسجد کے امام صاحب سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا۔ لازمی جو ہابندی سے نماز پڑھتے ہیں وہی لوگ برائیوں سے دور رہتے ہیں کیونکہ حدیث ہے کہ نماز برائیوں سے روکتی ہے۔ 

اگر کسی کی بیٹیاں بغیر نکاح بیٹھی ہوئی ہیں تو اسکو چاہیے کہ اپنے محلے کے امام صاحب سے درخواست کرے باقی امام پر چھوڑدیں وہ خود ہی نمازیوں سے بات کرکے رشتہ کی بات آگے بڑھادے گا۔۔۔ 

اس طرح آپکو رشتے والی آنٹیوں کو پیسے بھی نہیں دینے پڑیں گے۔ اگر رشتہ فی سبیل اللہ ہوجائے تو اپنے امام صاحب کو مٹھائی دے دیجیے گا ویسے بھی یہ امام حضرات سب سے زیادہ مستحق ہوتے ہیں انکی اپنی تنخواہ محض 7 ہزار سے 15 ہزار تک ہوتی ہے۔۔۔۔ آپکا کیا خیال ہے ویسے؟ #یاسررسول

#viralpost2024シ #saudiarabia #riyadh #viralpost #viralpage #viralvideoシ #viralchallenge #mustread #storytelling #urduline

Comments