قرآن، جو چودہ سو سال پہلے نازل ہوا، ایسی حکمتوں سے بھرا پڑا ہے جو جدید سائنسی تحقیقات آج سچ ثابت کر رہی ہیں۔ ان میں سے نئی تحقیق کھجور کے متعلق ہے جس کا ذکر بھی اللہ عزوجل نے 1450 سال پہلے کردیا تھا لیکن مسلمان قران سے زیادہ شاید سائنس پر یقین رکھتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح نئی تحقیق نے قرآن کی یہ حکمت بھی سچ مان لی۔
زچگی کے دوران کھجور کھانے کا حکم :
قرآن پاک کی سورہ مریم میں اللہ عزوجل نے حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ بیبی مریم (سلام اللہ علیہ) کو دوران زچگی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا :
"کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلاؤ، تم پر تازہ اور پکی ہوئی کھجوریں گریں گی۔ پس کھاؤ، پیو، اور دل خوش رکھو..." (سورہ مریم 19:25-26)
یہ آیات زچگی کے دوران کھجور کے ذریعے سکون اور توانائی فراہم کرنے کی اہمیت کو واضح کرتی ہیں۔
سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے ؟
حال ہی میں ایک سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی جس میں وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا زچگی کے دوران کھجور کھانے سے خواتین کو کوئی خاص فائدہ ہوتا ہے؟
جرنل آف اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، زچگی سے پہلے آخری 4 ہفتوں کے دوران کھجور کھانے سے زچگی کے دوران آسانی اور درد میں واضع کمی ہوتی ہے۔
تحقیق کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
وہ خواتین جنہوں نے آخری 4 ہفتوں کے دوران روزانہ 6 عدد کھجوریں کھائیں، ان میں درد میں واضع کمی ہوئی۔
کھجور کھانے والی خواتین کا زچگی کا پہلا مرحلہ دیگر خواتین کے مقابلے میں مختصر اور آسان رہا۔
کھجور میں موجود مرکبات (جیسے ٹیننز) آکسیٹوسن ہارمون کی طرح کام کرتے ہیں، جو رحم کے سکڑاؤ کو بڑھاتے ہیں۔
کھجور قدرتی شوگر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو حمل کے دوران توانائی فراہم کرتی اور مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
قرآن اور سائنس کا امتزاج :
قرآن میں کھجور کے فوائد کا ذکر سائنسی تحقیق سے پہلے ہی کردیا گیا تھا۔ زچگی کے دوران کھجور کھانے کی قرآنی ہدایت ماں کو طاقت اور سکون فراہم کرنے پر زور دیتی ہے، جو جدید طبی تحقیقات کے عین مطابق سچ ثابت ہوا۔
یہ امتزاج ایک مرتبہ پھر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قران پاک میں بتائی گئی تمام حکمتیں سچ ہیں۔ ہمیں ان حکمتوں پر بنا کسی سائنسی تحقیق کے یقین رکھنا چاہیے اور ان پر ضرور عمل کرنا چاہیے کیونکہ قرآن اس رب کائنات کی کتاب ہے جس نے ہم انسانوں کو پیدا کیا ہے۔ وہ ہم سے زیادہ ہماری جسمانی ضروریات کو جانتا ہے اور اسی نے ہمیں یہ حکمتیں سکھائی ہیں لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اللہ پاک کی بتائی ہوئی حکمتوں کو چھوڑدیا۔۔۔
تحریر : یاسررسول
#Allahuakbar #SUBHANALLAH #alhamdulillah__الحمد__لله #Mashallah #quranverses #quran_alkarim #quranquotes #quranrecitation #quranmajeed #Quran #QuranTranslation #Quranvsscience #newresearch #mustread
Comments