کریونکس Cryonics ایک ایسا جدید ترین سائنسی عمل ہے جس کے زریعے انسانی لاش یا پالتو جانوروں کی لاش کو ایک مائع نائٹروجن میں انتہائی کم درجہ حرارت پر منجمد کرکے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں جب سائنس اتنی ترقی کرجائے گی کہ مردوں کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا تو پھر ان محفوظ شدہ لاشوں کو بھی دوبارہ زندگی مل جائے گا۔ اسکے لیے ضروری ہے کہ لاش کے خلیات صحیح سلامت ہو یعنی اسے دفن کرنے یا جلانے سے ختم نہ کردیا جائے۔
یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟
سب سے پہلے موت کے فوراً بعد چند منٹوں کے اندر لاش کے خلیوں کو نقصانات سے بچانے کے لیے ایک خاص کیمیکل مائع نائٹروجن (-196°C) میں ڈالا جاتا جاتا ہے۔ لاش کو اس میں ڈال کر منفی درجہ حرارت کے تحت مکمل طور پر منجمد کردیا جاتا ہے تاکہ لاش کا کوئی بھی خلیا ضایع نہ ہونے پائے۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ مستقبل میں ضرور کوئی ایسی ٹیکنالوجی ایجاد ہوجائے گی جو مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے قابل ہوجائے گی یعنی ڈی این اے یا نینو ٹیکنالوجی جیسی کوئی ٹیکنالوجی آجائے گی جس کے زریعے مرنے والوں کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا۔۔۔
کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
ابھی تک تو یہ صرف ایک سائنسی نظریہ ہے۔ اب تک کوئی بھی ایسا سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جو اس عمل کے کامیاب ہونے کی ضمانت دے سکے کیونکہ ابھی تک ایسی کوئی ٹیکنالوجی ایجاد نہیں ہوئی۔
لیکن اس ٹیکنالوجی کو وہ افراد امید کی کرن سمجھ رہے ہیں جو موت کے بعد دوبارہ زندہ ہوجانے کی امید رکھتے ہیں۔
مسلمان تو پہلے ہی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر یقین رکھتے ہیں لیکن یہ والا سائنسی ورزن صرف ان غیر مسلموں کے لیے امید کی جھوٹی کرن ہے جو خدا یا قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے بلکہ سمجھتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کے زریعے وہ جتنی چاہیں گے نئی زندگیاں حاصل کرلیں گے۔ یعنی ایک دفعہ مریں گے تو پھر سے ٹیکنالوجی کی بدولت زندہ ہوجائیں گے پھر مریں گے تو پھر سے زندہ ہوں گے۔
اللہ عزوجل نے قران پاک میں انکی لمبی زندگی پانے کی خواہش پر پہپے ہی فرمایا ہے کہ :
ترجمہ:
اور تم ان (یہودیوں) کو زندگی کا سب سے زیادہ حریص پاؤ گے، حتیٰ کہ م*ش*ر*ک*و*ں سے بھی زیادہ۔ ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزار سال کی زندگی مل جائے۔ حالانکہ یہ لمبی عمر بھی انہیں عذاب سے نہیں بچا سکے گی۔ (سورہ بقرہ 96)
تحریر : یاسررسول
ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں
فیس بک Facebook.com/YasirRasool007
واٹس ایپ https://chat.whatsapp.com/JezbDsM2AR67XOJO7Oo53t
ٹویٹر (ایکس) X.com/CapYasirRasool
یوٹیوب Youtube.com/YasirRasool007
ٹک ٹاک Tiktok.com/CaptainYasir007
Comments